جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

ایم کیو ایم پاکستان نے ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ادارہ شماریات کے سربراہ کو خط لکھ کر ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالوسیم کی جانب سے خط لکھا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے خط میں کہا ہے کہ ادارہ شماریات کے پاس موجود ٹیبلیٹ کی کارکردگی بہت کمزور ہے۔

خط کے مطابق ٹیبلیٹ کی کارکردگی کمزور ہونے سے ڈیٹا بیس تک رسائی میں مشکلات ہیں۔

ایم کیو ایم نے خط میں مؤقف اپنایا ہے کہ ادارہ شماریات کی ٹیموں کو مزید تربیت کی ضرورت ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ ان تمام مشکلات کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ افسوس کہ مردم شماری میں کوئی بھی سیاسی جماعت سرگرم نہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے خط میں لکھا ہے کہ ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے وقت میں 10 روز کا اضافہ کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.