متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عوامی ڈیجیٹل رابطہ مہم کا آغاز کردیا۔
سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم انتخابات سے قبل اپنے ووٹرز کو ڈیجیٹل ووٹر آؤٹ ریچ اپلیکیشن پر رجسٹر کر لے گی۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے مانیٹرنگ سیل کا دورہ کرتے ہوئے تمام ٹاؤنز کے ڈیجیٹل رابطہ مہم کا جائزہ لیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ یہ دور ڈیجیٹلائزیشن اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور ہے، ڈیجیٹلائزیشن،آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں جتنا جلد خود کو مضبوط کرین گے اتنی جلدی قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گی۔
Comments are closed.