متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات میں بریک تھرو ہوگیا، ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات طے پا گئی۔
ملاقات میں بلدیاتی نظام پر ایم کیوایم کے تحفظات اور مطالبات پر تفصیلی بات ہوگی، ملاقات میں ایم کیو ایم سے عامر خان، خواجہ اظہار، وسیم اختر اور دیگر موجود ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر بلدیات سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔
ملاقات کی وجہ سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا وقت آگے بڑھا دیا گیا۔
Comments are closed.