بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم وفد اسلام آباد پہنچ گیا، وزیراعظم سے ملاقات طے نہیں، ذرائع

حکومت کی اہم اتحادی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد کراچی سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق حکومتی وفد اور ایم کیو ایم رہنماؤں سے 8 بجے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ لاجز جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی قیادت کے درمیان کل ملاقات ہوسکتی ہے۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے اور نہ ہی کوئی وفد بنی گالہ جارہا ہے۔

گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے، اسے لیے ایم کیو ایم کا وفد شام 4 بجے کی فلائٹ سے اسلام آباد کےلیے روانہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.