سابق وزیراعظم اور ن لیگی صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے 16 ماہ مثبت انداز میں ساتھ دیا۔
لاہور میں ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تعاون سے متعلق قائد نواز شریف کو آگاہ کرتا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 16 ماہ کی حکومت میں ایم کیو ایم نے بھرپور اور مثبت انداز میں ساتھ دیا، اس دورانیے میں ہم نے سیاسی نقصان کی پرواہ نہیں کی۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ 16 ماہ کے دوران ہم نے پاکستان کا نقصان نہیں ہونے دیا، کراچی کے عوام کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کے فور اور یونیورسٹی سمیت دیگر منصوبوں کےلئے اربوں روپے فراہم کیے، کراچی کے عوامی منصوبے نواز شریف کے دل کے قریب رہے ہیں۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بڑی کمٹمنٹ کے ساتھ نواز شریف نے کراچی کا امن بحال کیا تھا، ایم کیو ایم کے تعاون اور اشتراک سے سندھ کے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔
Comments are closed.