پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کراچی کو حق دلوانے کےلیے کچھ بھی نہیں کیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اعتراض ہے کہ کراچی کےلیے کچھ نہیں ہو رہا لیکن وزیراعلیٰ پراعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی دانستہ طور پر کم کی جارہی ہے، طے شدہ طریقے سے پنجاب اور کراچی کی سیٹیں کم کی جارہی ہیں۔
سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی سیٹیں بڑھائی جارہی ہیں، اس پر اعتراض نہیں، اس گنتی پر کراچی کے الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت ن لیگ مذاکرات کے معاملے پر تقسیم ہے، خواجہ آصف کو مذاکرات سے باہر نکال کر پھینک دیا گیا ہے۔
Comments are closed.