بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے سامنے کیا مطالبات رکھے؟ وسیم اختر نے بتادیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمارے نکات سے 100 فیصد اتفاق کیا ہے، دیکھتے ہیں ہم نے جو نکات دیے ہیں ان کا وہ کیا جواب دیتے ہیں؟

جیو نیوز کے پروگرام’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  وسیم اختر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، کراچی سے متعلق معاملات پیپلز پارٹی کی قیادت کے سامنے رکھے۔

زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سید یوسف رضا گیلانی، سید مراد علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، رخسانہ بنگش و دیگر موجود تھے۔

وسیم اختر نے کہا کہ  ہمیں صوبے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنا چاہیے،  سندھ کو بڑے عرصے سے مسائل کا سامنا ہے، ہم نے کوئی ایسا مطالبہ نہیں کیا جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے، ہم نے عوام کے مسائل میٹنگ میں سامنے رکھے ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ بھی اچھی ڈسکشن ہوئی ہے، کچھ چیزوں پر اسمبلی سے قانون سازی ہو تو عوام کے سامنے رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.