وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وزارتیں نہیں مانگیں، ان کا مسئلہ ڈومیسائل، مردم شماری اور شہری مسائل تھے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں پی پی کی کراچی میں کارکردگی بہتر ہوئی ہے، ضمنی اور کنٹونمنٹ انتخابات میں ہم نے زیادہ ووٹ لیے۔
سعید غنی نے کہا کہ میرے حلقے میں آج تک مجھ سے زیادہ ووٹوں سے کوئی کامیاب نہیں ہوا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ شہر میں کھیلوں کے میدان بحال کیے جا رہے ہیں، اسپتال اور کالج کا کام جلد مکمل کروایا جائے گا۔
Comments are closed.