حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں ایم کیو ایم قیادت نے اپنے مطالبات حزب اختلاف کی قیادت کے سامنے رکھ دیے ہیں۔
ایم کیو ایم نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدم اعتماد کے معاملے پر معاہدہ تحریری ہو اور مطالبات پر متحدہ اپوزیشن ضامن بنے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے متحدہ اپوزیشن کے سامنے شہری سندھ سے متعلق اہم مطالبات رکھے ہیں۔
حکومتی اتحادی نے متحدہ اپوزیشن کے سامنے مطالبہ رکھا کہ شہری سندھ کےلیے نوکریوں میں 40 فیصد کوٹا شامل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے متحدہ اپوزیشن سے اپنے معاہدے میں بااختیار بلدیاتی نظام اور صوبائی مالیاتی کمیشن کا مطالبہ بھی شامل کیا ہے۔
متحدہ نے شرط رکھی ہے کہ مولانا فضل الرحمان، چوہدری برادران اور شہباز شریف معاہدے کے ضامن بنیں۔
Comments are closed.