ہفتہ 3؍محرم الحرام 1445ھ22؍جولائی 2023ء

ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے حمایت مانگی تھی، جی ڈی اے

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنماؤں کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے حمایت کی درخواست کی تھی، اپوزیشن لیڈر پر ارکان اسمبلی کو اختیار دیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کا اہم اجلاس ہوا جس میں قیادت نے شرکت کی۔

صفدر عباسی نے کہا کہ جی ڈی اے انتخابی میدان میں اہم کردار ادا کرے گی اور مل کر الیکشن لڑیں گے، اپوزیشن لیڈر کے معاملات طے کرنے کا اختیار جی ڈی اے ارکان اسمبلی کو دیا ہے۔

اس موقع پر جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سے پہلے انتخابی اصلاحات لازمی ہیں۔ عوام کا الیکشن کمیشن پر اعتماد ختم ہوچکا ہے۔

 سید صدر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل کسی جماعت کو کمزور کہنا درست نہیں، الیکشن میں سب جماعتوں کو مضبوط سمجھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.