پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی متحدہ قومی موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ایک مرتبہ پھر لالچ میں آکر کراچی کو بیچ ڈالا۔
اپنے بیان میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کراچی میں مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
علی زیدی نے کہا کہ ایک بار پھر ایم کیو ایم نے پیسے اور طاقت کے لالچ میں کراچی کو بیچ ڈالا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں گواہ ہوں کہ یہ پارٹی فون کالز پر چلتی ہے۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ فون کالز پہلے لندن سے آتی تھیں، اب بلاک نمبروں سے آتی ہیں۔
Comments are closed.