متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما رکن الدین تاج کی درخواست پر ان کے انتقال کے بعد فیصلہ ہو گیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پرانا بلدیاتی سیٹ اپ ختم ہو چکا، درخواست غیر مؤثر ہو گئی۔
عدالت نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی۔
واضح رہے کہ رکن الدین تاج نے 2017 میں عہدے سے ہٹانے کے عمل کو چیلنج کیا تھا۔
ان کو 2016 میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
رکن الدین تاج 2 روز قبل بیرون ملک انتقال کر گئے ہیں۔
Comments are closed.