متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی، انہیں سندھ ہائی کورٹ سے این آئی سی وی ڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع نے رؤف صدیقی کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق رؤف صدیقی کیس کے سلسلے میں ہائی کورٹ آئے ہوئے تھے، متعلقہ عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث وہ کیفے ٹیریا میں چائے پی رہے تھے، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔
اسپتال کے ترجمان نے بتایا ہے کہ رؤف صدیقی کو شدید ہارٹ اٹیک کے ساتھ اسپتال میں لایا گیا تھا، ہارٹ اٹیک کے باعث ان کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہو گیا تھا، پھیپھڑوں میں پانی کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔
اسپتال کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ رؤف صدیقی کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ رؤف صدیقی کی ابتدائی انجیو پلاسٹی کامیابی سے ہو گئی، انجیو پلاسٹی پروسیجر کے دوران انہیں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔
Comments are closed.