متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 29 اپریل کی شام چار بجے بہادر آباد کراچی میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مردم شماری سے متعلق وزیر اعظم سمیت دیگر ملاقاتوں پر رابطہ کمیٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
ایم کیو ایم ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزراء سے ملاقاتوں میں ایم کیوایم کی بات سنی گئی اور تسلیم کی گئی۔
ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق حکومت کو تمام بے ضابطگیوں کے شواہد پیش کئے۔ ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق حکومت کے ڈیجیٹیل سسٹم سے اس کی تصدیق ہوئی کہ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔
ذرائع ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی کا مقدمہ بھرپور تیاری کے ساتھ لڑا، اس میں کامیابی ملی۔ ایم کیو ایم کی کوشش ہے کہ کراچی کے ایک ایک فرد کو گنا جائے۔
Comments are closed.