متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے انضمام کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری دونوں جماعتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے لگے۔
ذرائع نے جیونیوز کوبتایا کہ پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی گزشتہ روز گورنر سندھ سے کراچی میں ملاقات ہوئی۔
پی ایس پی کی 20 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی بھی گورنر سندھ سے ملاقات ہوئی۔
Comments are closed.