جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان پھر سے رابطہ

کراچی میں حلقہ بندیوں پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حلقہ بندیوں میں یوسیز کی تعداد بڑھانے کے لیے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر ایم کیو ایم  پیپلز پارٹی سے ناراض ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو جواب دیا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق ڈرافٹ تیار کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ایم کیو ایم پاکستان کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایک دو روز میں حلقہ بندیوں پر لیٹر جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.