جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

کراچی میں ہونے والی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

عام انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کراچی اور اندرون سندھ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں اور نئی حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ 2013 کے الیکشن نتائج کے مطابق کرنے پر غور کیا گیا۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ گم ہونے والا موبائل فون اب تک نہیں مل سکا۔

اجلاس میں دونوں جماعتوں کی جانب سے 2018 کے الیکشن کو متنازعہ قرار دیا گیا کیونکہ اس کے نتائج پر ن لیگ اور ایم کیو ایم کو تحفظات ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 2013 میں جہاں جس کی نمائندگی زیادہ ہے اس کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے تجاویز دی گئیں۔

اجلاس میں 2013 اور 2018 کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایم کیو ایم اور ن لیگ کی بنائی گئی کمیٹیوں کے درمیان دوسری ملاقات جمعے کو ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد پر ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.