ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو وعدے اور اعلانات یاد دلا دیئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ ایم کیوایم نے جو مانگا تھا اس کی امید کا یہ آخری سال ہے۔
انہوں نے یہ بات حیدر آباد میں خدمت خلق فاؤنڈشین کی تقریب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے لیے جتنا بھی اعلان ہوا اس پر وفاق حکومت اپنی جیب سے کچھ نہیں نہیں دے رہی ہے، جو شہر کماکر دیتا ہے وہی کراچی کو لوٹانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ این اے 249 کا نتیجہ آنے والے دور میں ترتیب و ترکیب اور سیاسی جوڑ توڑ کا عکاس ہے۔
Comments are closed.