وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف، ایم ڈی کا پاکستان سے متعلق ہمدردانہ موقف رہا ہے، ان کی خواہش ہے کہ ہم نویں جائزے پر پیشرفت دکھائیں۔
پیرس میں جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وقت کم ہے آئی ایم ایف کا پروگرام 30 جون کو ختم ہو رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ نواں جائزہ مکمل ہو اور ہم آگے بڑھیں۔
ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف، ایم ڈی کے ساتھ ملاقات مثبت رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے فرانس میں ماحولیات سے متعلق کانفرنس میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی تھی۔
Comments are closed.