جمعہ 18؍ربیع الثانی 1445ھ3؍نومبر2023ء

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کیخلاف دونوں درخواستیں مسترد

عدالت نے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے خلاف دونوں درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں  ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا۔

دورانِ سماعت عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں مسترد کر دیں۔

درخواست گزار شہاب سرکی کے وکیل نے عدالت میں اپنے مؤقف میں کہا کہ 40 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں، 5 طرح کے پیپر ہوتے ہیں، ایک جیسے نہیں ہوتے، ایک پیپر لیک ہوا ہے، کراچی میں نہیں لاڑکانہ میں پیپر لیک ہوا ہے۔

دوسری جانب پی ایم ڈی سی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ 2 موبائل فونز کا فرانزک ہوا جس سے ثابت ہوا کہ پیپر لیک ہوا ہے، انکوائری کمیٹی، صوبائی کابینہ نے پی ایم ڈی سی کو کہا کہ دوبارہ ٹیسٹ ہو گا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ٹیسٹ کی تاریخ 19 نومبر کے بجائے 2 ماہ آگے بڑھائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.