ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

ایم پی اے مولانا غیاث الدین ن لیگ میں واپس آگئے

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 47 نارووال سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا غیاث الدین دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

 ایم پی اے مولانا غیاث الدین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور  ن لیگ میں واپسی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین نےاپنی ہی پارٹی کے رکن اسمبلی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا، لیگی اراکین نے مولانا غیاث الدین کو ایوان میں جانے سے روک دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2020 میں مولانا غیاث الدین ان پانچ ارکان میں شامل تھے جنہوں نے عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، جبکہ مولانا غیاث کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ن لیگ سے ٹکٹ نہیں مانگیں گے۔

جس کے بعد مولانا غیاث الدین پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے آئے تو ن لیگ کے اراکین نے ان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہیں اسمبلی اجلاس میں داخل ہونے سے بھی روک دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.