رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) سعدیہ سہیل نے عثمان بزدار کو ان کی قسمت کا حال بتا دیا، بجٹ اجلاس کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے خاتون رکن کو اپنا ہاتھ دکھایا۔
ایم پی اے سعدیہ سہیل نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ اجلاس میں وقفے کے دوران عثمان بزدار کا ہاتھ دیکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے ہاتھ دکھاتے ہوئے سوال کیا کہ میری قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا ہے؟
یاد رہے کہ اپریل میں اس وقت کے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیا تھا۔
30 اپریل کو حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھایا تو عثمان بزدار نے چیف منسٹر ہاؤس خالی کیا۔
Comments are closed.