گجرات سے سابق ایم پی اے ملک حنیف اعوان اور ایم این اے ملک جمیل مسلم لیگ ن میں واپس آ گئے ہیں۔
یہ بات مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے اپنے بیان کے ذریعے بتائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے ملک حنیف اعوان اور ایم این اے ملک جمیل کی پارٹی میں واپسی ہو گئی ہے۔
عطاء تارڑ نے مزید بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ن لیگی رہنما نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے گجرات میں مسلم لیگ ن ان شاء اللّٰہ مزید مضبوط ہو گی۔
Comments are closed.