شکرگڑھ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ناراض ایم این اے وجیہہ قمر کے گھر کے باہر احتجاج کے دوران ن لیگ اور حکمران جماعت کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں نے ریلوے روڈ سے وجیہہ قمر کے گھر تک ریلی نکالی، مسلم لیگ ن کے کارکن بھی وجہیہ قمر کے گھر کے سامنے پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی مظاہرین اور ن لیگی ارکان آمنے سامنے آگئے، دونوں میں تکرار بھی ہوئی۔
واضح رہے کہ وجیہ قمر بھی ان ارکان اسمبلی میں شامل ہیں جنہیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے۔
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے۔
پی ٹی آئی کے 13منحرف اراکین کو شوکا زنوٹس جاری کیے گئے، نوٹس نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض سمیت احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری کو جاری کیا گیا۔
شوکاز کے متن کے مطابق منحرف اراکین کو وزیراعظم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا، یہ بھی کہا گیا کہ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو سے ثابت ہوگیا کہ آپ تمام لوگ پارٹی چھوڑ چکے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ارکان وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے والی اپوزیشن سے مل چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی جائے گی جبکہ 7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.