ملتان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ایم آئی سی) اسپتال کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نہ ہونے کے باعث اسپتال کا نظام متاثر ہے اور اسٹاف کو 2 ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کارڈیالوجی اسپتال میں مستقل ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو تعینات کیا جائے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.