اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

ایمیزون کے انٹرنیٹ رابطے کےلیے پہلے 2 سیٹلائٹس فلوریڈا سے خلا میں روانہ

ایمیزون نے انٹرنیٹ، نیٹ ورک کے لیے اپنے پہلے 2 سیٹلائٹس خلا میں روانہ کر دیئے ہیں۔

اٹلس 5 راکٹ کے ذریعے ایمیزون کے لوگو سے مزین 2 سیٹلائٹس کو فلوریڈا سے خلا میں روانہ کیا گیا۔

اس مشن کا مقصد خلا میں ایمیزون کی ٹیکنالوجی کے ابتدائی حصے کی جانچ کرنا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ای کامرس اور ویب سروسز کی بڑی کمپنی اگلے چند سالوں میں مزید 3 ہزار 236 سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے اور عالمی سطح پر براڈ بینڈ انٹرنیٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایمیزون نے اپنے کوپر پروجیکٹ میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عزم کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.