افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں، ان کی لاش ہمیں اب تک نہیں ملی۔
کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ داعش کو افغانستان میں شکست دی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان میں داعش کے خطرے سے متعلق پریشان نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ ایمن الظواہری کو ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایمن الظواہری کو سی آئی اے نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ایمن الظواہری نے 2011ء میں اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد القاعدہ کی کمان سنبھالی تھی۔
ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکا نے 25 ملین ڈالرز کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔
Comments are closed.