ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے جی 20 ممالک کو مشترکہ خط لکھ دیا۔
خط میں جی 20 ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت غیر قانونی طور پر منسوخ کرنے کے 4 سال مکمل ہوچکے ہیں اور آج تک مقبوضہ کشمیر میں آزادی رائے اور صحافت پر پابندی قائم ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کرنے والے فوجی اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، بے بنیاد مقدمات میں پھنسا کر بے شمار صحافیوں اور انسانی حقوق کے رضا کاروں کو جیل میں بند کیا ہوا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے خط میں لکھا ہے کہ جی 20 ممالک بین الاقوامی قانون کے تحت ان مسائل کو بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھائیں۔
خط کے متن کے مطابق بھارت ستمبر 2023 میں ماحولیاتی مسائل پر عالمی سطح پر سمٹ منعقد کر رہا ہے جس میں جی 20 ممالک کے سربراہان اور نمائندگان شرکت کریں گے۔
Comments are closed.