ایشین کرکٹ ایوسی ایشن مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اے نے بنگلادیش اے کو سیمی فائنل میں 51 رنز سے شکست دے دی۔
ایونٹ کی دو مضبوط ٹیموں پاکستان اور بھارت نے میں فائنل میں جگہ بنالی ہے، جن کے درمیان اتوار 23 جولائی 2023ء ٹرافی کے لیے ٹاکرا ہوگا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت اے ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 211 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، یش دھل نے 66 اور ابھیشیک شرما نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔
بنگلادیش کے مہدی حسن، تنظیم حسن اور رقیت الحسن نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
بنگلادیش اے کی ٹیم 212 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں 35 اوورز میں 160 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
Comments are closed.