اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

ایمرجنگ ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت آج فائنل میں مدمقابل

ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کولمبو میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اے نے سری لنکا اے کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

کولمبو میں موجود اے ٹیم سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ملاقات کرکے ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔

اس سے قبل ایمرجنگ ٹیم سے شاہین آفریدی نے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نیشنل ٹیم سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے لیے کولمبو میں موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.