اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے کہا ہے کہ کسی بھی خفیہ ایف آئی آر میں ایمان مزاری کی گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے صوبوں کو گزشتہ سماعت کے بعد لکھ دیا تھا، مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے صوبوں کو فیکس اور واٹس ایپ بھی کردیا، پٹیشنر ایمان مزاری کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ کیس نمٹا رہے ہیں، کوئی ایف آئی آر ہو تو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے۔
عدالت نے ہدایات کے ساتھ ایمان مزاری کی درخواست نمٹا دی۔
Comments are closed.