ایمان مزاری ایڈووکٹ نے اپنی والدہ شیریں مزاری کی حرکت سے خود کو لاتعلق کرلیا ہے۔
سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان میں ایمان مزاری نےخود کو اپنی والدہ کی حرکت سے علیحدہ کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی اور انسان کے قول اور فعل کی ذمے داری نہیں، قریبی رشتوں سے بنیادی باتوں پر اختلاف ہوتا ہے۔
ایمان مزاری نے مزید کہا کہ آپ کسی شخص سے پیار اور احترام کرتے ہیں تو اس کی باتوں کے ذمے دار نہیں ہو سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر افسوسناک صورتحال ہوتی ہے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے تضحیک کرنے، غلط تصویر شیئر کرنے پر مریم نواز سے معافی مانگی تھی۔
انہوں نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء پر شبلی فراز کی ٹوئٹ کو ری شیئر کیا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین اپنے کتے کو کھانا کھلارہے ہیں۔
شیریں مزاری نے اس ٹوئٹ کے ساتھ مریم نواز کی تضحیک کے لیے ایک ٹمپرڈ تصویر لگادی اور لکھا کہ جب آپ خوف کے بت توڑ دیں تو حکومت اور اس کی پُتلیاں نچانے والے کامیاب نہیں ہو سکتے۔
کچھ دیر بعد ہی پی ٹی آئی رہنما نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا اور غلط تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز سے معافی مانگی اور ساتھ کہا کہ وہ اپنے تبصرے پر قائم ہیں۔
Comments are closed.