اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں وکلاء نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جلد پیش کرنے کی استدعا کر دی۔
ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف بغاوت، دھمکانے اور اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی زینب جنجوعہ نے کہا کہ ایمان مزاری کی والدہ کو بھی ان سے ملنےکی اجازت دی جائے۔
اے ٹی سی جج نے کہا کہ قانون کے مطابق والدہ سے ملنے کی درخواست کو ضرور دیکھا جائے گا۔
وکیل زینب جنجوعہ نے کہا کہ ایمان مزاری کو جلد عدالت پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
جج نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو پیش کرنا ہوتا ہے، اے ایم پی ایم والا معاملہ تو ہے نہیں۔
ایمان مزاری اور علی وزیر کو عدالت میں پیش کرنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔
Comments are closed.