گزشتہ برس کے اختتام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی انسانی حقوق کی کارکن و وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر وکیل عبدالہادی کے ولیمہ و قوالی نائٹ کی ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی کی دعوت ولیمہ ملتان میں منعقد ہوئی۔
نکاح و رخصتی کی تقریب کے برعکس ولیمہ و قوالی نائٹ کے موقع پر دلہنیا نے گہرے رنگ کا انتخاب کیا۔
انہوں نے آتشی لہنگا چولی زیب تن کیا جس کے ساتھ جامنی رنگ کا ڈوپٹہ بھی لیا۔ ان کے لہنگے کےساتھ چاندی رنگ کا امتزاج دیدنی تھا۔
ایمان مزاری نے روایت سے ہٹ کر اپنی تینوں تقریبات میں ہلکے پھلکے زیورات اور میک اپ کا انتخاب کیا۔
دوسری جانب دولہا وکیل عبدالہادی سیاہ رنگ کے سوٹ بوٹ جبکہ دلہن کے جوڑے سے میچنگ کرتی یعنی گہرے جامنی ٹائی میں نظر آئے۔
ولیمہ و قوالی نائٹ کی اس پُرمسرت تقریب کے موقع پر سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سیاہ و سُنہری امتزاج کے شلوار قمیض میں ملبوس تھیں۔
ملتان میں ہونے والی ولیمہ و قوالی نائٹ کی مختصر تقریب میں چند قریبی دوستوں، عزیز و اقارب نے شرکت کی، وہیں وائرل تصاویر میں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما جاوید ہاشمی بھی نظر آئے۔
Comments are closed.