جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

ایل پی جی 19روپے 46 پیسے فی کلو سستی کردی گئی

یکم جولائی سے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 19روپے 46 پیسے فی کلو سستی کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2092 روپے 13پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جون کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2321 روپے 67 پیسے مقرر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 177 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل جون میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 196 روپے 75 پیسے تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.