آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 24 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 282 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1083روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو قیمت 177روپے سے201 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 2092 روپے سے 2374 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 8049 روپے سے بڑھ کر 9132 روپے ہو گئی ہے۔
Comments are closed.