اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی کردی، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 232 روپے ہوگئی ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی موجودہ سرکاری قیمت میں 100 روپے فی کلو تک کی کمی کی جاسکتی ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کیلئے ایل پی جی ایسوسی ایشن کے فارمولے پر عمل کرنا پڑے گا۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق شہبازشریف کی نئی حکومت میں عوام کو مزیدریلیف مل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم مئی سے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کردی ہے۔
Comments are closed.