بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کر دی گئی

ایل پی جی ایسوسی ایشن نے پیداواری اداروں کی جانب سے قیمت میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی۔ 

 چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایل پی جی کے پیداواری اداروں نے گیس کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ 

عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 220 روپے فی کلو سے کم ہو کر 210 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ گھریلو سلنڈر 120 اور کمرشل سلنڈر 450 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد اب گھریلو سلنڈر کی قیمت 2480 جبکہ کمرشل سلنڈر 9530 روپے میں دستیاب ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.