منگل 6؍محرم الحرام 1445ھ25؍جولائی 2023ء

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ، 220 روپے کی ہوگئی

لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے ہوگئی۔

پہاڑی و دور دراز علاقوں میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 310 روپے مہنگا ہوگیا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔

خام تیل کے بعد روس سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں، گیس مافیا نے اوگرا کی جاری کردہ قیمت ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اوگرا سرکاری قیمت پر گیس دستیاب کرنے میں ناکام ہوگئی۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ غریب ایل پی جی دکانداروں کے خلاف آپریشن بند کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلانٹوں سے سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.