بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 155 روپے مہنگا ہوگیا

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13روپے 20 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 155 روپے مہنگا ہوگیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 216 روپے ہوگئی، ایل پی جی کی اکتوبر میں فی کلو قیمت 203 روپے تھی۔

 اس اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 155 روپے مہنگا ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 559 روپے کا ہوگیا، اکتوبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرکی قیمت  2 ہزار 403 روپے تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.