چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عبدالہادی خان نے کہا ہے کہ ایل پی جی سب سے سستا ایندھن بن گیا ہے۔
کراچی سے جاری ایک بیان میں عبدالہادی خان نے کہا کہ پیٹرول پمپس پر ایل پی جی ڈسپنسرز لگائے جائیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایل پی جی کی فی کلو مائلیج سی این جی اور پیٹرول سے زائد ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے سبب ایل پی جی کی امپورٹ دُگنی ہونے کا امکان ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایران سے ایل پی جی امپورٹ میں اضافہ ہونا چاہیے۔
Comments are closed.