بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

‘ایل این جی معاہدے سے سالانہ 3 سو ملین ڈالر کی بچت ہوگی’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے طے پا گیا ہے جس سے ہر سال تین سو ملین ڈالرز کی بچت ہوگی۔

لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دس اندھیرے برسوں میں  بہت زیادہ قرضےلیے گئے اب ہر سال ہم پر قرضوں کی قسطیں بڑھتی جارہی ہیں،ہماری امپورٹ اور ایکسپورٹ میں خسارہ ہو چکا تھا مشکل وقت سے نکلنے کیلئے ملک کو آؤٹ آف دی باکس سوچنا پڑتا ہے،آؤٹ آف دی باکس کا مقصد پرانی سوچ سے باہر نکلنا ہے سب سے پہلے آمدنی بڑھانی ہے اور خرچے کم کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پاکستان میں ویلتھ جنریٹ کرے گا، پہلے فیز میں13 سو ارب جنریٹ ہوں گے اور فیڈرل حکومت کو اڑھائی سو ارب ٹیکس ملے گا، آج اس معاہدے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب ایئر پورٹ ڈی نوٹیفائی ہوگا تو یہ اکنامک حب بن سکتا ہے لاہور پھیلتا جارہا ہے اسے روکنے کےلیے ورٹیکل اوپرجانا پڑے گا، لاہور بہت تیزی سے پھیلا ہے،یہاں پانی کا بڑا مسئلہ ہوگا، والٹن ایئرپورٹ کےلیے الگ جگہ دےدی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا انوائرمنٹلسٹ خود کو سمجھتا ہوں، ہم نے سب سےپہلے ملک میں شجرکاری مہم کا سوچا، پہلی دفعہ درخت لگانے کا ہم نے سوچا،کے پی میں درخت لگائے، کسی نے آج تک پاکستان میں درخت لگانے کا نہیں سوچا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ راوی سٹی اور والٹن ایئرپورٹ منصوبہ پاکستان کےلیے ویلتھ جنریٹ کرے گا، نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کرتے ہیں میں ہمیشہ کہتا ہوں ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، پاکستانی کی تاریخ میں پہلی بار مزدور طبقے کیلئے گھر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دبئی ہمارے سامنے ہر سال بدلتا گیا،بدقسمتی سے ہم نے پلاننگ نہیں کی۔

You might also like

Comments are closed.