casusl hookup review galaxy s10 stereo hookup hookup Middletown Delaware knoxville hookups emily willis hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایل این جی ریفرنس، ملزم عامر نسیم کو حاضری سے استثنیٰ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزم عامر نسیم کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی، جس کے دوران سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، عامر نسیم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت ریفرنس کے ملزم سابق ممبر اوگرا عامرنسیم کمرۂ عدالت میں جذباتی ہو گئے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میرے دل کے 3 آپریشن ہو چکے ہیں، میرا کردار اور میرا ماضی سب کے سامنے ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس ملک میں نظام آئین کے مطابق نہ ہو وہ ترقی نہیں کرتا، نظام میں مداخلت ختم ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا۔

عامر نسیم نے عدالت کو بتایا کہ آئل کا بحران 2020ء میں آیا اور میں 2016ء میں ریٹائر ہو چکا تھا۔

عامر نسیم کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میرے مؤکل کو حاضری سے استثنیٰ دے۔

احتساب عدالت نے عامرنسیم کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے ریفرنس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.