ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

ایلیٹ پینل سے دستبرداری کے بعد علیم ڈار کی انٹرنیشنل پینل میں نامزدگی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے علیم ڈار کو انٹرنیشنل پینل میں نامزد کردیا۔ 

ڈھاکا پاکستانی امپائر علیم ڈار بطور آئی سی سی…

انٹرنیشنل پینل میں نامزدگی کے بعد علیم ڈار بدستور انٹرنیشنل میچز سپروائزر کرنے کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ علیم ڈار گزشتہ ماہ آئی سی سی ایلیٹ پینل سے دستبردار ہوگئے تھے۔

ایک روز قبل پاکستانی امپائر علیم ڈار کا بطور آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر مثالی کیریئر اختتام کو پہنچا تھا۔

وہ جمعہ کو ڈھاکا میں بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ سپروائز کرنے کے بعد فیلڈ سے رخصت ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.