دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ ’اسٹارشپ‘ پہلی تجرباتی پرواز کے دوران فضا میں پھٹ گیا۔
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا راکٹ خلائی جہاز اب تک کا سب سے بڑا اور طاقتور خلائی جہاز تھا جس کے ذریعے خلا نوردوں کو چاند، مریخ اور اس سے بھی آگے بھیجا جانا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خلائی جہاز کی کیپسول کو 3 منٹ بعد راکٹ سے علیحدہ ہونا تھا لیکن وہ الگ نہ ہوئی اور دھماکا ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق سائنس کی دنیا میں اس تجرباتی پرواز کی ناکامی کے باوجود اسے سیکھنے اور مستقبل کی کوششوں کے حوالے سے کافی اہم قرار دیا جارہا ہے۔
Comments are closed.