جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

ایلون مسک کی والدہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی والدہ مے مسک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی گئی۔

مے مسک کو غذائیت کی تحقیق میں مثالی شراکت کے باعث جنوبی افریقا کی یونیورسٹی آف فری اسٹیٹ (UFS) نے ڈائیٹیٹکس میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔

ایلون مسک کی والدہ نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کی ویڈیو بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ اپنی زندگی کو غذائیت کی تحقیق کے لیے وقف کرنے کے بعد مجھے یہ بہترین پہچان ملی۔

ایلون مسک کی والدہ نے تقریب میں یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا بھی ذکر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.