بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایلون مسک کی فرم انسانوں میں برین چپ نصب کرنے کے قریب

انسانی دماغ کے حوالے سے تجربات کرنے والے امریکی نیورو ٹیکنالوجی کمپنی نیورالنک انسانوں میں برین چپ نصب کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے، اس نے اس حوالے سے کلینیکل تجربات پر کام کے لیے کلیدی ملازمین کی تقرری کا عمل  بھی شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ارب پتی تاجر ایلون مسک اس امریکی نیورو ٹیکنالوجی فرم نیورالنک کے شریک بانی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تقرری کا عمل اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ ادارہ انسانی دماغ میں چپ کی پیوندکاری کے ٹیسٹنگ کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی نے ایک کلینیکل ٹرائل ڈائریکٹر اور ایک کو آرڈی نیٹر کی تقرری کے لیے اشتہار دیا ہے۔

اس اشتہار میں نہایت ہی ذہین ڈاکٹرز اور انجیئنرز کے ساتھ کام کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.