hookup Wyoming hookup Stafford CT denver hookup airbnb st louis hookups reddit hookup Cragsmoor New York gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایلون مسک کی سابقہ گرل فرینڈ کا ’یادوں‘ کی نیلامی کا فیصلہ

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی سابقہ گرل فرینڈ نے اپنی ’یادوں‘ یعنی سابقہ بوائے فرینڈ کی تصاویر کو بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

آج سے تقریباً 28 برس اقبل جینیفر گیوین اور ایلون مسک اس وقت ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے جب وہ دونوں ہی یونیورسٹی آف پنسلوانیہ میں ریزیڈینٹ ایڈوائزر کے طور پر کام کرتے تھے۔ 

خاتون نے اپنی ان تصاویر کو بہترین یادیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوبصورت ہیں لیکن ان میں پیار و رغبت کی کمی تھی۔

اب گیوین اپنے سابقہ بوائے فرینڈ، جو اس دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں، کی تصاویر کو نیلام کرنا چاہتی ہیں۔

48 سالہ گیوین کا کہنا تھا کہ ان کا اور ایلون کا پیار ایک سال رہا، اس دوران ایلون نے اس وقت انہیں برتھ ڈے کارڈ لکھ کر بھیجا جبکہ کرسمس کے موقع پر ایک گلے کا ہار تحفے میں دیا تھا۔

خاتون کی خواہش ہے کہ وہ یہ تصاویر اور تحائف کو فرخت کرکے تقریباً 10 ہزار ڈالر تک کی رقم حاصل کرنا چاہتی ہیں جسے وہ اپنے سوتیلے بیٹے کے کالج فنڈ میں جمع کروائیں گی۔

اس خاتون کا کہنا تھا کہ ’ایلون مسک نے مجھے اس وقت دھوکا دیا جب وہ اپنے خوابوں کو پانے کے لیے کلیفورنیا منتقل ہوگئے تھے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.