معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی سان فرانسسکو میں موجود ٹوئٹر کے دفتر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ایلون مسک کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سان فرانسسکو سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اُنہیں باتھ روم کا سنک تھامے ہوئے ٹوئٹر کے دفتر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں ٹوئٹر ہیڈکوارٹر میں داخل ہو رہا ہوں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اسے ڈوبنے دو!‘
واضح رہے کہ ایلون مسک کی یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب ان کے پاس ٹوئٹر ڈیل کو حتمی شکل دینے اور عدالت کی سماعت سے بچنے کے لیے صرف چند دن باقی ہیں۔
Comments are closed.