ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

ایلون مسک کا ’ماسٹر پلان‘سامنے آگیا

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا ماسٹر پلان سامنے آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو ایلون مسک اور ان کے قریبی دوست کی جانب سے ٹیسلا کمپنی کا ماسٹر پلان پیش کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں سفری طریقوں کی مکمل تبدیلی شامل ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کمپنی نے گاڑیاں بنانے سے متعلق نئے پلیٹ فارم کے بارے میں بتایا کہ اس کا مقصد پیداواری لاگت کو 50 فیصد تک کم کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی کا مقصد ہے کہ لوگوں کے لیے کم قیمت والی الیکٹرک گاڑیاں بنائی جائیں۔

ایلون مسک نے پریزنٹیشن کے دوران کہا کہ تمام گاڑیاں مکمل طور پر الیکٹرک اور اسمارٹ ہوں گی۔

ایلون مسک نے سرمایہ کاروں کے سامنے الیکٹرک کشتیاں اور ہوائی جہازوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں نیا آغاز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹری پر دیر تک چلنے والے ہوائی جہاز اور کشتیوں کے لیے انہیں دوبارہ ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹوئٹر کے سربراہ ، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

ایلون مسک نے کہا کہ بیٹریوں کی توانائی کی طاقت بہتر ہونے سے آپ دیکھیں گے کہ راکٹ کے علاوہ تمام سفری ذرائع مکمل طور پر الیکٹرک ہوجائیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے یہ نہیں بتایا کہ کیا ٹیسلا بیٹری سے چلنے والی کشتیاں اور ہوائی جہاز بنانے جا رہی ہے یا یہ صرف ہوائی جہاز بنانے والوں کے لیے سفارشات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.